پاکستان :مہنگائی کی شرح20 فیصدرہ گئی

0
150

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہونے سے کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 16 اشیا مہنگی اور 9 سستی ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 19.82 فیصد پر آگئی ہے، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20.89 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 14.65 فیصد، کیلا 1.51 فیصد ، جلانے کی لکڑی 1.30 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.14 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح چکن کی قیمتوں میں 3.40 فیصد، انڈے 2.99 فیصد، آلو1.65 فیصد، ٹماٹر1.26 فیصد، آٹا 0.61 فیصد، لہسن 0.47 فیصد، چینی 0.17 فیصد، دہی 0.16 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1.15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 40.82 فیصد، دال مونگ 25.37 فیصد ، سرخ مرچ پاوڈر 6.71 فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.40 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں بالترتیب 0.38 فیصد، 0.42 فیصد، 0.46 فیصد اور0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مجموعی ایس پی آئی پر 0.43 فیصد کمی کا فرق پڑا ہے۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ کا تعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر ہوتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here