پولیس پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ

0
94

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا، ٹینڈرنگ یا کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر رہے، سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبے کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے،پنجاب میں پولیس، خیبرپختونخوا میں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار دیے گئے ہیں، عوام نے کرپٹ لوگوں کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کی جانب سے یہ بھی رائے دی گئی ہے کہ سرکاری افسران، سیاست دان اور ججز اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here