افراط زر کی شرح میں واضح کمی

0
158

واشنگٹن (پاکستان نیوز) افراط زر کی شرح میں کمی کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے سکھ کا سانس لیا ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب بھی ملک میں افراط زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر میں سست روی سے مارکیٹ میں سرمایہ آیا ہے جبکہ کاورباری صورتحال میں بھی بہتری آئے گی ، نیوی فیڈرل کریڈٹ یونین میں کارپوریٹ اکانومسٹ رابرٹ فریک نے بتایا کہ سست افراط زر سے مہنگائی سے پریشان افراد کی زندگیوں میں آسانی آئے گی ، روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، سالانہ افراط زر کی شرح نومبر میں 7.1 فیصد تک گرگئی ہے جوکہ اکتوبر میں 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اندازے کے مطابق اوسط افراط زر کی شرح 7.3 فیصد رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here