صحافیوں کی تعدادمیں شدید کمی کا رجحان

0
108

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکا میں اخبارات کا شعبہ زوال پذیر ہونے لگا اور حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2005 سے اب تک اوسطاً ہر ہفتے دو اخبارات بند ہوئے۔ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سکول آف جرنلزم، میڈیا اینڈ انٹیگریٹڈ مارکیٹنک کمیونیکیشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسئلے کی شدت کا احساس ہونے کے باوجود بھی تشویشناک رفتار سے امریکا میں اخبارات بند ہو رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق امریکا بھر میں 2005 میں شائع ہونے والے اخبارات کی تعداد 8891 تھی جو اب کم ہو کر 6377 رہ گئی ہے۔ کرونا وبا کے دوران 2019 کے اختتام سے اب تک 360 اخبارات بند ہو چکے ہیں جن میں 24 ایسے اخبارات بھی شامل ہیں جو چھوٹی کمیونٹیز کے ہفتہ وار اخبارات تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2006 کے دوران 75000 کے قریب صحافی اخبارات میں کام کرتے تھے جبکہ اب یہ تعداد کم ہو کر 31000 تک پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here