ٹرمپ / کمالاہیرس 10ستمبر کو پہلے مباحثے میں آمنے سامنے ہونگے

0
10

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ری پبلیکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر اور ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار کمالا ہیرس پہلے مباحثے میں 10ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گے ،دونوں کو نشریاتی ادارے ”اے بی سی ” نے مباحثے کی شرکت کی دعوت دی جس کو قبول کر لیا گیا ہے ، نشریاتی ادارہ این بی سی دونوں امیدواروں کی مہمات سے دوسرے ممکنہ مباحثے کو منعقد کرانے پر بات کر رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نائب صدارت کے ری پبلکن امیدوار جے ڈی وینس اور ڈیموکریٹک امیدوار ٹم والز کے درمیان ‘سی بی ایس’ نیوز مباحثے کی میزبانی کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز چینل پر 4 ستمبر کو ہونے والے مباحثے کی دعوت بھی قبول کر لی ہے، اس چینل کے کئی روایت پسند تجزیہ نگار ٹرمپ کے الیکشن کی حمایت کرتے ہیں، تاہم ہیرس نے اس مباحثے میں شرکت پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اے بی سی نیوز کی میزبانی میں ہونے والا مباحثہ 5 نومبر کی انتخابی مہم کا متوقع طور پر ایک اہم ترین لمحہ ہوگا، کئی لاکھ لوگ اس مباحثے کو دیکھیں گے، ان میں سے کچھ نے اس وقت تک ووٹ کے لیے اپنے من پسند امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہوگا۔عوامی جائزے ظاہر کرتے ہیں اس وقت دونوں صدارتی امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے اور کاملا ہیرس شاید برتری حاصل کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here