نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس کمشنر نے یوم آزادی پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی وجہ پولیس ریفارمز میں ہونے والی تاخیر کو قرار دے دیا ہے ، پولیس کمشنر ڈرموٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پچھلے کافی دنوں سے کہہ رہا ہوں کہ طوفان آ رہا ہے اور ہم اس کے بیچ میں کھڑے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ پولیس ریفارمز کا بتا کر اس کے بعد کچھ نہیں کیا کیا جس کی وجہ سے قانونی پچیدگیوں کے باعث پولیس ایسے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں کا بندوقوں کے ساتھ گلیوں میں گھومنا عام لوگوں کے لیے بہت خوفناک منظر تھا ، کئی واقعات میں نوجوانوں سے گولی خود بخود چل گئی کیونکہ وہ مستی میں تھے ، اگر پولیس ریفارمنز کے زریعے اس مسئلے کو قابو کرنے کے لیے قوانین مرتب کیے گئے ہوتے تو آج ان ہلاکتوں پر قابو پایا جا سکتا تھا ۔