وینزویلا: تختہ الٹنے کا الزام، 2 امریکی فوجیوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

0
160

 

دونوں سابق امریکی فوجی ان زیر حراست 31 افراد میں شامل ہیںجنہیں وینز ویلا کی فوج نے گرفتار کیا تھا

کراکس (پاکستان نیوز) وینزویلا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث 2 سابق امریکیوں فوجیوں کے خلاف دہشت گردی اور سازش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں سابق امریکی فوجی ایرون بیری اور لیوک ڈینمن ان زیر حراست 31 افراد میں شامل تھے جنہیں وینز ویلا کی فوج نے گرفتار کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل ترین ولیم صاب نے کہا کہ دونوں امریکیوں پر ’دہشت گردی ، سازش، جنگی ہتھیاروں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور (فوجداری) تعلق‘ کا الزام عائد کیا گیا اور انہیں 25 سے 30 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ترین ولیم نے کہا کہ وینزویلا نے فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی سربراہی کرنے والی امریکی فوج کے سابق فوجی اردن گوڈریو¿ کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کی ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ معاوضے کی مد میں اسٹریٹجک سیکیورٹی خدمات پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اردن گوڈریو نے میڈیا انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے یہ کارروائی وینزویلا میں کی۔وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے الزام لگایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ براہ راست اس حملے کے پیچھے ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں وینزویلا جانا چاہتا تو میں اس کے بارے میں کوئی راز نہیں ہوگا۔ صدر نے کہا کہ میں وینزویلاجاو¿ں گا اور وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کرسکیں گے، وہ پلٹ جائیں گے، میں ایک چھوٹا سا گروپ نہیں بھیجوں گا، نہیں، نہیں، بالکل نہیں ا±سے فوج کہتے ہیں اور یہ حملہ کہلائے گا۔ امریکی فوج نے وینز ویلا میں زیر حراست سابق فوجیوں کی تصدیق کی ہے کہ وہ گرین بیریٹس کے سابق ممبر تھے جو عراق میں تعینات تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here