مالک مکانوں کے خلاف شکایات کیلئے نئی ویب سائٹ بھی متعارف کروا دی گئی ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) 6thڈسٹرکٹ کی کونسل ممبر ہیلن روسینتھل نے کرایوں داروں کی بڑی مشکل آسان کر دی ہے ، ہیلن نے کرایہ داروں کے لیے ایک ویب سائٹ متعارف کروائی ہے جوکہ چوبیس گھنٹے ان کے مسائل کو رجسٹر کرے گی ، اس ویب سائٹ کے ذریعے ایسے کرایہ دار جن کے مالکان مکان ان کو اشیا کی توڑ پھوڑ مرمت کروا کر نہیں دیتے ہیں کو عدالتی کٹہرے میں آنا پڑے گا ، JustFix.nyc کی ویب سائٹ پر وزٹ کر کے مالک مکانوں کی شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں ، ہیلن نے بتایا کہ کرائے کے مکانوں میں رہنے والے افراد براہ راست میرے آفس میں بھی آ سکتے ہیں یا مجھ سے فون نمبر (212)873-0282 پر رابطہ کر سکتے ہیں helen@helenrosenthal.com پر ای میل بھی کر سکتے ہیں ۔