فلمی ہدایت کارہاروے وائن سٹائن کو 23 سال قید کی سزا

0
123

نیویارک(پاکستان نیوز) ہاروے وائن سٹائن کو عدالت نے23 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ وائن سٹائن کو یہ سزا جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کے الزامات ثابت ہونے پر دی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق وائن سٹائن کو وہیل چیئر پر عدالت لایا گیا، وائن سٹائن پر دو الزامات ثابت ہو گئے تھے۔ ایک جرم میں اسے 20 سال اور دوسرے جرم میں 3 سال سزا سنائی گئی۔دونوں سزائیں بہ یک وقت شروع ہوں گی اس لیے وائن سٹائن مجموعی طور پر 23 سال سزا بھگتے گا۔ سزا بھگتنے کے بعد بھی اسے مزید 5سال ایک جنسی ملزم کی حیثیت سے زیر نگرانی رہنا پڑے گا۔عدالت میں وائن سٹائن کے خلاف مجموعی طور پر 6 خواتین نے گواہی دی تھی جو بدھ کے روز عدالت میں موجود تھیں۔واضح رہے کئی ہالی ووڈ ادکارنے می ٹو مہم کے تحت وائن اسٹائن پر جنسی ہراسانی کا انکشاف کیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here