جمال باﺅمین نے برانکس 16 کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے میدان مار لیا

0
158

نیویارک (پاکستان نیوز) جمال باﺅمین برانکس 16 کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے میدان مار کر ڈیموکریٹ کی جانب سے یو ایس ہاﺅس کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے ، اپنی وکٹری تقریر میں جمال کا کہنا تھا کہ ایک کالا شخص جس کا والد بچپن میں انتقال کر گیا تھا اور جو پولیس کی مار کھا کر جوان ہوا آج اہم ڈسٹرکٹ میں لوگوں کی نمائندگی کر رہا ہے ، میں اپنی اس فتح کو زندگی کے لیے ایک سبق سمجھتا ہوں ، کتنی بھی رکاوٹیں انسانی جذبے اور طاقت کے سامنے ماند پڑ جاتی ہیں ۔16ڈسٹرکٹ کی کمیونٹی نے اس اہم کامیابی پر منتخب رکن کو ڈھیروں مبارکباد دی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی کامیابی کو بہت سراہا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ 16کے لوگوں نے امید ظاہر کی کہ جمال ان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here