نارتھ امریکہ میں قمری کیلنڈر کے مطابق بروز جمعہ 31 جولائی کو عیدالاضحی ہوگی

0
199

نیویارک(پاکستان نیوز) نارتھ امریکہ میں قمری کیلنڈر کے مطابق بروز جمعہ 31 جولائی کو عیدالاضحی ہوگی۔ ناسا ، یو ایس نیول نیویگیشن سسٹم ، محکمہ موسمیات اور فلکیات کے مطابق ساﺅتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ میں بروز بدھ 22 جولائی کو ذالحج کا چاند دیکھا جا سکے گا اور 30 جولائی 2020 کو یوم الحج ہو گا۔ نارتھ امریکا کے علماء کی اکثریت گزشتہ 6 سال سے اتحاد امت اور ایک ہی دن عید کرنے کے لئے گلوبل مون ساٹنگ یعنی اعلان مسجد الحرام پر اتفاق کر چکے ہیں۔ اس سال آغاز ماہِ زالحج 2020 بھی اعلان مکہ پر ہی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آئی ندہ ہفتے علما کا ایک اجلاس بھی ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here