واشنگٹن(پاکستان نیوز) نئے سال کی آمد کیساتھ ہی صدر جوبائیڈن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کو ریلیف دینے کیلئے ایک جامع منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی ایک پائلٹ پروگرام تیار کر رہی ہے جو سرحد عبور کرنیو الوں اور امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کی طرح تصویری شناختی کارڈ جاری کریگی۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی سالانہ رپورٹ میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ نئے مالی سال میں سرحد پار کرنے والوں اور غیر قانونی غیر ملکیوں کو تصویری شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔