میڈیا چین کا طرفدار،ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر میڈیا پر چڑھائی

0
215

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر چین کی طرفداری کا الزام لگا دیا، سی بی ایس چین اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس کا دفاع کررہا ہے اور میرے خیال میں وہ چین میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا پر برس پڑے اور امریکی سی بی ایس میڈیا ٹی وی پر چین کی طرف داری کا الزام لگا دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی بی ایس چین اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس کا دفاع کررہا ہے اور میرے خیال میں وہ چین میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صدر میڈیا پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔دو ہفتے قبل بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے تھے اور امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکی میڈیا صرف جعلی خبریں نشر کرتا ہے لیکن اگر میڈیا کو جارحانہ سوالات ہی پوچھنا ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔گزشتہ ہفتے صدر نے وائٹ ہاس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی معیشت کو پانچ سال کے لیے بند نہیں کرسکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here