نیویارک(پاکستان نیوز) عمران خان کا بیانیہ بہترین ہیں کہ پاکستان طالبان کا نمائندہ نہیں ہے، ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو جامع پالیسی اور بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو جامع پالیسی اور بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ بہترین ہیں کہ پاکستان طالبان کا نمائندہ نہیں ہے۔پاکستان کے بیانیے کو دنیا میں پذیرائی نہیں مل رہی کیوں کہ دشمن ممالک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ امریکی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کوعالمی برادری کی حمایت حاصل کرنی چاہئے۔موجودہ حالات میں دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے۔ ریپبلکن رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور معید یوسف پاکستانی بیانیے کو مزید تیزی سے پھیلائیں۔انھوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر نے کشمیر میں جاری مظالم کا ذکر نہیں کیا۔ساجد تارڑ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی ٹیم کے ہمراہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت۔