بل گیٹس صدر ٹرمپ پر برہم

0
128

واشنگٹن(پاکستان نیوز) بل گیٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کام سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تنزلی دیکھی گئی ہے۔ دنیا کا کوئی ادارہ اس وقت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جگہ نہیں لے سکتا، بل گیٹس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ڈ بلیو ایم او کی امداد روکنا خطرناک ہے ، دنیا کو ڈبلیو ایچ او کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بل گیٹس عالمی ادارہ صحت کو بڑی امداد دینے والوں میں سے ایک ہیں۔ خیال رہےکہ بل گیٹس نے2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بل گیٹس نے کورونا وائرس کی ویکسین پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا بھی کرچکے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا تھا کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فاﺅنڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے اور ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا اور ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے۔ واضح رہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )پر کورونا وائرس دنیا میں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ہر سال عالمی ادارہ صحت کو دی جانے والی فنڈنگ کو روک دی ہے۔

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here