اقوام متحدہ نے ترک سفارت کار کو جنرل اسمبلی کے آئندہ سیشن کے لیے صدر منتخب کر لیا

0
172

نیویارک (پاکستان نیوز ) اقوام متحدہ نے ترک سفارت کار کو جنرل اسمبلی کے آئندہ سیشن کے لیے صدر منتخب کر لیا۔ ترک سفارت کار وولکن بوزکیر کو ستمبر میں شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے پچھترہویں سیشن کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے لیے ترک سفارت کار کو بطور صدر منتخب کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ستمبر میں شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترک سفارت کار وولکن بوزکیر بطور صدر فرائض سر انجام دیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترک سفارت کار وولکن بوزکیر اس عہدے کے واحد امیر تھے جو یو این جنرل اسمبلی کے آئندہ سیشن کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر نے بتایا کہ ان ممالک کے درمیان جمعرات کے روز رن آف ہو گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل اراکین میں سے پانچ افریقہ اور ایشیا کی ریاستوں سے ہوتے ہیں، ایک یورپین یونین کی ریاستوں سے جبکہ دو، دو ملک لاطینی امریکہ اور مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں سے منتخب ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے 15 ممبرز ہوتے ہیں جن میں سے 5 مستقل ہیں جبکہ 10 غیر مستقل۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے 5 مستقل ممبران میں امریکہ، چین، برطانیہ، فرانس اور روس کا شمار ہوتا ہے جبکہ 10 غیر مستقل ممبران کا انتخاب جغرافیائی یا خطے کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے 10 غیر مستقل ممبران میں سے ہر سال 5 ممبران تبدیل ہوتے ہیں اور ان کی جگہ نئے ممبران کا انتخاب کر لیا جاتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان بھی اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن کے طور پر سات مرتبہ منتخب ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here