واشنگٹن (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ منتخب ہوا تو پہلے دن مسلمانوں پر پابندیاں ختم کروں گا۔وہ منتخب ہوکر مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے ،میں چاہتاہوں کہ امریکی مسلمان بھی فیصلہ سازی میں شراکت دار ہوں، مسلمان صحت اور فوج سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی مسلمانوں کی تنظیم ایمگیج ایکشن کی آن لائن تقریب ”ملین مسلم ووٹس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو روزمرہ کے معاملات پر امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو پیش نظر رکھیں گے۔