قتل کی وارداتوں میں ہولناک اضافہ

0
120

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کورونا وبا کے دوران قتل کی وارداتوں میں ہولناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آئی کی تحقیق کے مطابق عوامی سطح پر ہتھیاروں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ ویب سائٹ کے مطابق 2020ء کے دوران قتل کی وارداتوں میں 30فی صد تک اضافہ دیکھا گیا۔ تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تحقیق کے مطابق 2020 میں ایک جانب کورونا وبا میں بتدریج تیزی آ رہی تھی تو دوسری جانب ملک میں عوامی سطح پر ہتھیاروں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا تھا۔ ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق2021ء میں صرف مارچ کے مہینے میں 18ہزار سے زائد ہتھیار فروخت ہوئے جو کہ امریکہ کی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے ریکارڈ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here