امریکہ کے معاشی حالات دوسری جنگ عظیم سے زیادہ خطرناک قرار

0
8

واشنگٹن( پاکستان نیوز) امریکی ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایک نشریاتی ادارے این بی سی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکی معیشت، عالمی تناؤ اور جنوبی سرحد پر غیر یقینی صورتحال دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک ایشو بن کر سامنے آئے ہیں۔ امریکی عوام موجودہ حالات سے سخت پریشان اور تذبذب کا شکار ہے۔ سرحدوں پر تشویشناک معاملات کو مذید خراب کرنے میں بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں ہیں کھلی سرحدیں غیر محفوظ ہوتی جا رہی ہیں جس سے دہشتگردی کے خطرات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے ہمیں دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر حالات میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند صدر بائیڈن اور کملا ہیرس سے نہیں ڈرتے بلکہ وہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹرمپ دوبارہ صدر بنیں کیونکہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ امریکہ کو مضبوط اور انتہا پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here