نائب صدر مائیک پنس بغیر ماسک ہسپتال پہنچ گئے

0
115

مائیک کے ہمراہ تمام افراد نے منہ پر حفاظتی سفید ماسک پہن رکھا تھا ، قوانین کی خلاف ورزی قرار

واشنگٹن(پاکستان نیوز) نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے دیکھا گیا، وہ ایک بڑے اور معروف اسپتال میں بغیر ماسک پہنے پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ موجود تمام افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جس اسپتال میں گئے وہاں کا قانون ہے کہ ہر آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازم ہے۔ مائیک پنس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود مریضوں اور عملے سے ملنا ضروری تھا اس لئے ماسک نہیں پہنا۔ ان کا اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کا باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ ہوتا رہتا ہے۔ مائیک پنس وائٹ ہاﺅس کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here