واشنگٹن(پاکستان نیوز) پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر جو بائیڈن کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماں استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ہو نے والی مختصر بات چیت مثبت اور تعمیری تھی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ہمدردی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور اب اس جذبیکو ٹھوس اقدامات میں تبدیل ہو نا چاہیے تاکہ پاکستان سیلاب سے بڑنے پیمانے پر تباہی کے بعد بحالی اور بہتر تعمیر کی طرف جا سکے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات بارے بین الاقوامی برادری کو بھرپورطریقیسے آگاہ کیا ہے۔