نیویارک (پاکستان نیوز) شمالی امریکہ میں رمضان 2025ء کی روئیت ہلال گلوبل مون سائٹنگ کہ اصول پر مسجد الحرام سے قائم کی جائے گی ، جس پر 15 سال قبل نارتھ امریکہ کے اکثریتی علماء نے دیگر 45 ممالک کی طرح اتحاد اُمت کیلئے اتفاق کیا تھا۔ عالمی ماہرین فلکیات کے مطابق اکثر اسلامی ممالک رمضان 1446 ہجری کا چاند جمعہ 28 فروری 2025ء کو دیکھیں گے اور رویت بصری کیلئے کمیٹی بیٹھے گی۔ ماہرین فلکیات و موسمیات کے مطابق 28 فروری کو رمضان کے چاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا ، بیشتر افریقہ اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہو گا ۔