IMFنے پاکستان کا قرض بحال کردیا

0
139

نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پروگرام کی یقین دہانی کروا دی جس کے بعد پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے سے پانچویں جائزے کی منظوری دے دی اور جائزہ مشن نے 50 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دے گا جس کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قرض پروگرام کے دیگر اہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، حکومت نیپرا کی خود مختاری کیلئے قوانین تبدیل کررہی ہے جبکہ حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئے بھی قانون سازی کررہی ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے اخراجات کے آڈٹ کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کیے ہیں جبکہ حکومت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد کررہی ہے اور پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں متوقع ہے جس میں پاکستان کو قرض دینے کی حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here