پی آئی اے کو پہلی بار امریکہ کے کےلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت

0
192

نیویارک (پاکستان نیوز ) پی آئی اے کو پہلی بار پاکستان سے امریکہ کےلئے ہفتہ وار نان سٹاپ تین پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی، امریکی محکمہ ٹی ایس اے نے ایک سال کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا۔ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتی ہے ، ترجمان پی آئی اے ، سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے خصوصی طور پر وزیر اعظم ، وزیر ہوا بازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی باضابطہ درخواست دی تھی ، پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں نہیں چلا ئیں، پی آئی اے کو امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد امریکہ کے لے جایا کرتی تھیں، ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے کہا پی آئی اے کو پہلی بار اجازت ملی ، براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے۔ دریں اثنا امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماو?ں عرفان سلیم بٹ، راجہ ضمیر آف پران، نوید وڑائچ اور چوہدری ارشاد احمد ساہی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تارکین وطن کا ایک اور مطالبہ پورا کر کے نارتھ امریکہ میں بسنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ اجازت نامہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت اورٹرمپ انتظامیہ کے درمیان گرم جوش تعلقات کا اظہار ہے ، وزرات خارجہ کے حکام اور امریکی سفارتی مشن نے بھی اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے تما م ہم وطنوں اور بیرونی ممالک کے شہریوں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی ، بیرون ملک وفات پا جانے والے پاکستانیوں کی میتوں کو بھی بلا معاوضہ پاکستان پہنچائے گی۔ لاہور، راولپنڈی( نامہ نگار، نامہ نگار خصوصی ) پی آئی اے نے مختلف ممالک سے پاکستان آنے کے منتظر افراد کو وطن پہنچانے کا پلان مرتب کر لیا،ریلیف آپریشن میں 30 اپریل سے 3 مئی تک مجموعی طور پر 26 پروازیں ہونگی ،دریں اثنا حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق علاقائی فضائی آپریشن کی معطلی کے عمل میں جمعرات 7 مئی کی رات 12 بجے تک توسیع کر دی گئی ، گزشتہ احکامات میں علاقائی پروازوں کی معطلی کے بقیہ دفعات میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا پی آئی اے نے ایسوسی ایشنز کے ساتھ تمام ورکنگ ایگریمنٹ منسوخ کردئیے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پالپا(پی اے ایل پی اے )، ساسا( ایس ایس اے )، سیپ ( ایس اے ای پی )، آٹاپ( اے ٹی اے پی ) اور پکا (پی اے سی سی اے ) کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کرنے کی غیر قانونی حیثیت ختم کردی گئی، صرف ریفرنڈم جیتی یونین بحیثیت سی بی اے (بارگینگ ایجنٹ) آئینی حیثیت میں رہ کر کام کرسکے گی، ایسوسی ایشنز نے بغیر کسی آئینی حیثیت کے انتظامیہ سے اپنے اپنے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلئے فشاری گروہ بنائے ہوئے تھے ،ملازمین کی تنخواہ و مراعات، تبادلہ، ڈیوٹی انکار یا تبدیلی اور دیگر امور میں اب ایسوسی ایشنز کا کوئی کردار نہیں ہوگا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس فشاری گروہوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جو پی آئی اے کی انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز اور مراعات میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here