کراچی ( پاکستان نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور77.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 26ارب33کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 12.89فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 76میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دریں اثنائ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید18پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے بڑھ کر قیمت خرید160.10روپے اور فروخت160.60روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے گھٹ کر 1لاکھ10ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار736روپے ہوگئی۔