بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کے چیف

0
151

 

پلوامہ(پاکستان نیوز) مقبوضہ کمشیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر ریاض نائیکو ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاو¿ں میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران مجاہدین سے جھڑپ ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر ریاض نائیکو اور ان کے ساتھی عادل احمد شہید ہوگئے۔ خیال ہے کہ ریاض نائیکو کو 2016 میں برہان وانی کی شہادت کے بعد حزب المجاہدین کا چیف کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ ریاض نائیکو کا تعلق پلوامہ کے علاقے بیگ پورہ سے ہی تھا اور وہ ریاضی کے استاد تھے۔ وہ 2012 میں غاصب بھارتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہوئے اور 2016 میں حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر مقرر ہوئے۔ ریاض نائیکو بھارت کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھے جن کے سر کی قیمت 12 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here