برطانیہ: روبوٹ سکول کا پرنسپل تعینات

0
74

لندن (پاکستان نیوز) برطانیہ کے ایلیٹ پریپریٹری سکولوں میں سے ایک سکول نے روبوٹ کو بطور پرنسپل تعینات کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرے گا۔ سعودی خبر رساں ادارے نے برطانوی اخبار کی شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ سسیکس کے کوٹسمور سکول نے ابیگیل بیلی کو سکول کی سربراہ مقرر کیا ہے جو ایک مصنوعی ذہانت والا روبوٹ ہے جسے خاص طور پر اس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے کام میں روایتی انسانی ڈائریکٹر کی مدد کی جاتی ہے۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کا پہلا سکول ہے ۔ جس میں ایک روبوٹ کو انسانی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here