نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کی اکانومی نے ایک مرتبہ پھر مثبت پیش قدمی شروع کر دی ہے ، صرف جون کے مہینے میں مارکیٹ میں 8 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوگئی ہیں جبکہ کمپنیوں کو اس سلسلے میں ملازمین کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، اکنامسٹ کے مطابق مارکیٹ میں 7 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جس میں زیادہ تر ملازمتیں ائیرٹریولنگ ، ہوٹل انڈسٹری اور موویز تھیٹر میں دیکھی گئی ہیں ،سینئر اکانومسٹ مارک ہیمرک نے بتایا کہ صرف جون کے مہینے میں مارکیٹ نے تیزی سے ترقی کی ہے اور ملازمتیں بڑھی ہیں۔