نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ورچوئل مباحثے میں شرکت کی۔مباحثے کا موضوع تنازعات میں گھرے سولین کی حفاظت تھا۔ پاکستانی سفیر نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیئے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے موثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔