امریکی بیس پر حملہ کرنیوالے سعودی کیڈٹ کے گروہ کا سراغ مل گیا

0
114

نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی نے امریکی نیول بیس پر فائرنگ کر کے تین امریکی فوجیوںکو قتل کرنے والے سعودی کیڈٹ کے فون سے دہشتگرد گروہ کا سراغ لگا لیا ، ایف بی آئی کی جانب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ سعودی شہری کے فون کو ان لاک کر کے دے لیکن ایپل نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ایف بی آئی کے ٹیکنشین نے خود ہی ایپل کے فون کو ڈی کوڈ کرتے ہوئے اس سے خفیہ معلومات حاصل کیں اور معلوم ہوا کہ سعودی کیڈٹ کو القاعدہ نیٹ ورک کی جانب سے حملے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس رے نے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ حملہ آور کے فون سے کچھ نہ کچھ سراغ ضرور ملے گا جس کے بعد ہم نے اس فون کو ڈی کوڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here