نیویارک (پاکستان نیوز)ساہ فارم افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ، اب تک ویڈیو کو تیس لاکھ سے زائد افراد دے چکے ہیں جس میں ایک سیاہ فام شہری کرسچین کوپر ایک گوری لڑکی سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ جس پارک میںموجود ہے اس میں کتوں کے گلے میں رسی باندھنا ضروری ہے لیکن لڑکی ایمی کوپر نے پولیس کو کال کر دی کہ ایک افریقن امریکن پارک میں ان کی جان کیلئے خطرہ بن گیا ہے ، خوش قسمتی سے کوپر اس سارے منظر کو اپنے آئی فون میں نظر بند کر رہا تھا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سیاہ فام افراد نے شدید رنج و غصے کا اظہار کیا جبکہ لڑکی ایمی کوپر نے آن لائن تمام افراد سے اس سلسلے میں معذرت کی کہ اس کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ، ایمی کوپر کو اپنی اس حرکت پر اپنی ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے اور اسے مکمل تحقیقات تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے ، پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔