ٹاپ ڈیموکریٹ گروپ نے الہان عمر کی دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی توثیق کر دی

0
199

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹاپ ڈیمو کریٹ گروپ نے الہان عمر کی دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی توثیق کر دی ہے جوکہ اسرائیل مخالف بیان بازی اور مسلمانوں کی حمایت کے لیے پہچان رکھتی ہیں ، ایوان میں خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنما حکیم جعفری نے الہان عمر کو اپنی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا یقین دلایا اور کہا کہ نمائندہ عمر کو ان کے حلقوں نے تین بار منتخب کیا ہے اور وہ مسلسل ان کے لیے کھڑی رہی ہیں، بشمول ہائوس بجٹ کمیٹی میں اپنی خدمات کے ذریعے بھی آگے رہیں، الہان عمر نے اسرائیل لابی اے آئی پی اے سی کو ‘ڈارک مو’ کے ذریعے فنڈڈ ‘رائٹ ونگ’ پی اے سی قرار دیا”ہائوس ڈیموکریٹک لیڈر کے طور پر، میں بھرپور طریقے سے ان کے دوبارہ انتخاب کی حمایت کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں جب ہم اپنی قوم کے مستقبل کے لیے انتہائی میگا ریپبلکنز سے لڑ رہے ہیں۔ میساچوسٹس کے ہاس مینارٹی وہپ کیتھرین کلارک، ہاس ڈیموکریٹک کاکس کے چیئرمین پیٹ ایگیولر اور کیلیفورنیا کی سابق ہائوس سپیکر نینسی پیلوسی، میری لینڈ کے سابق ہائوس ڈیموکریٹک لیڈر سٹینی ہوئیر اور جنوبی کیرولینا کے سابق ہاس ڈیموکریٹک وہپ جم کلائی برن نے الہان عمر کی حمایت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here