اسلام آباد (پاکستان نیوز) چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دورے کی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بعد چینی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے۔چینی صدر کے دورے میں سی پیک کےلئے مزید سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کا اعلان ہوگا، صدر شی جن پنگ کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔