آرچر کا ناقدین کو بھی باﺅنسر

0
747

لندن (پاکستان نیوز) لارڈز ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے معروف بلے باز سٹیو سمتھ کو زخمی کرنے والے انگلش فاسٹ باو¿لر جوفرا آرچر نے خود پر ہونے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کسی کھلاڑی کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر سٹیوسمتھ کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ آپ کی توجہ وکٹ کے حصول پر ہی مرکوز ہوتی ہے ۔ سٹیو سمتھ کو گیند لگنے کے بعد نیچے گرتا دیکھ کر ہر کھلاڑی کی دھڑکن ایک لمحے کیلئے رک گئی تھی لیکن جب وہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اور چند قدم چلے تو سب نے سکھ کا سانس لیا، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کسی کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here