گوگل23 برس کا ہوگیا

0
66

نیویارک(پاکستان نیوز) اپنی 23ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں ایک سو پچاس سے زائد زبانوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ خیال رہے گوگل کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ گوگل کو کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں لیری پیج اور سرجی برین کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جو آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here