مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ، مساجد بھی نشانے پر

0
78

واشنگٹن (پاکستان نیوز) چند سالوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات اور اسلام فوبیا میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، مساجد پر حملوں ، پبلک مقامات ، پارکس ، شاپنگ مالز اور دیگر مقامات پر مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملہ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، مسلم خواتین کو حجاب اوڑھنے پر پارکنگ لوٹس ، مذہبی مقامات پر بھی نفرت آمیز کلمات سے پکارا جاتا ہے ، حکومتی سطح پر شخصیات مسلم کمیونٹی کے ساتھ بھرپور تعاون ، مذہبی آزادی کو ملحوظ خاطر رکھتی ہیں لیکن بحیثیت مجموعی امریکہ کی عوام میں مسلم کمیونٹی کے حوالے سے تعاون ، ایثار کا جذبہ پروان نہیں چڑھ سکا ہے ، امریکہ کے نوجوان مسلم کمیونٹی کو دیکھتے ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں ، سکولوں ، شاپنگ مالزم ، پبلک مقامات گو ہر جگہ مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ آئین میں کمیونٹیز کو مذہبی آزادی کے حق کی شق 2000 کی موجودگی کے باوجود گھروں میں لوگوں کو مذہبی عبادات کے لیے مکمل آزادی نہیں ہے ، لائوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مختلف قسم کی پابندیاں ہیں جس کو مساجد میں اکثر اذان کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here