زینب سمیت 3سیاہ فام امیدواروں نے 164سالہ ریکارڈ توڑ دیا

0
112

منی سوٹا(پاکستان نیوز)کم عمر ترین سیاہ فام مسلم خاتون امیدوار زینب محمد اور تین سیاہ فام خواتین امیدواروں نے اپنی سیٹیں جیت کر 164 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، 164 سالوں کے دوران منی سوٹا سے کوئی سیاہ فام خاتون مڈ ٹرم الیکشن میں امیدوار کامیاب نہیں ہو سکی ہے ، 25 سالہ خاتون امیدوار زینب نے میناپولس ڈسٹرکٹ 63 سے 86 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، خاتون امیدوار شان ہولسٹر نے 72 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، صومالیہ میں پیدا ہنے والی مسلم فاتح امیدوار زینب نے بتایا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنے ووٹ حاصل کر کے الیکشن جیت پائوں گی، صومالیہ سے امریکہ منتقل ہونے کے بعد زینب نے ابتدائی تعلیم منی سوٹا یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here