نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ، 19 ستمبر تک کے اعدادو شمار کے مطابق گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں 81 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، رواں سال گاڑی چوری کے 324 واقعات درج ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 179 تک تھی ، 2019 کے اعدادو شمار کے مطابق گاڑی چوری کے واقعات میں 277 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، مہنگی اور سستی گاڑیوں کی چوری کے متعلق درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں مافیاز کو کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیوز کے دوران درجنوں ڈرائیورز کو اسلحہ کے زور پرقیمتی گاڑیوں سے ہاتھ دھوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔