سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کا درجنوں خواتین سے جنسی زیادتی کا اعتراف

0
175

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سی آئی اے کے ایک سابق افسر نے متعدد ممالک میں جہاں وہ تعینات تھا وہاں دو درجن سے زائد خواتین کو منشیات، جنسی زیادتی اور تصاویر بنانے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ 47 سالہ برائن جیفری ریمنڈ نے اعتراف کیا کہ اس نے 2006 سے 2020 کے درمیان متعدد خواتین کو نشہ اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اس نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔ جن کی تعداد 500 سے زیادہ ہیں جب خواتین نشے کی حالت میں مست ہوتیں تو وہ ان کے ساتھ زیادتی کرتا اور ویڈیوز اور تصاویر بناتا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ ریمنڈ نے اعتراف کیا کہ 14 سالوں میں اس نے 28 متاثرین کی تصویریں اور ویڈیو ریکارڈ کیں جب وہ عریاں یا جزوی عریاں تھے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق میکسیکو سٹی جہاں وہ امریکی سفارتخانے میں خدمات انجام دیتا تھا کئی ایسی خواتین کے ساتھ اْس نے راتیں بسر کیں جن کا تعلق امریکہ کے دشمن ممالک سے تھا اور کئی اہم راز اْن قوتوں کے ہاتھ لگے جن کی وجہ سے ایشیائ اور مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ محکمہ انصاف نے کہا کہ ریمنڈ کو 24 سے 30 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اسے متاثرین خواتین کو معاوضہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here