نیویارک (پاکستان نیوز) معروف ٹیکسی کمپنی اوبر کی جانب سے ڈرائیورز کی تنخواہوں میں اضافے روکنے کیخلاف 500 کے قریب ڈرائیورز نے بروکلین میں احتجاجی ریلی نکالی جس سے لوگوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ڈرائیوروں نے موقف اپنایا کہ اس مہنگائی کے دوران میں جب دیگر ٹیکسی کمپنیاں ڈرائیوروں کی تنخواہیں بڑھا رہی ہیں تو اوبر کی جانب سے کی اس کیخلاف اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں، ڈرائیوروں کو ان کا حق ملنا چاہئے ، ڈرائیوروں نے کرسمس کے موقع پر اوبر کو ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں اضافہ روکنا کا فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے جج کے فیصلے کو بھی خلاف قانون قرار دیا گیا ، ڈرائیوروں نے موقف اپنایا کہ وہ کسی بھی صورت اوبر کو ڈرائیوروں کے حق پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈرائیوروں کی احتجاجی ریلی بروکلین پل سے گزرتی ہوئی منہاٹن میں 60 سینٹر سٹریٹ فولے سکوائر پر پہنچی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف احتجاجی پوسٹرز، جھنڈے تھام رکھے تھے جن پر اوبر کیخلاف نعرے بازی درج تھی۔