روبوٹ کے ذریعے چاند پر گھر کی تعمیر

0
89

سڈنی(پاکستان نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 76 ویں انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل کانگریس میں ایک انوکھا روبوٹ شارلٹ پیش کیا گیا جو مکڑی کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اور روبوٹکس کو تھری ڈی پرنٹنگ کے ساتھ جوڑ کر مستقبل میں چاند پر بھی گھر تعمیر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ منصوبہ آسٹریلوی کمپنیز کرسٹ روبوٹکس اور ارتھ بلٹ ٹیکنالوجی کا مشترکہ تخلیق ہے، جس کا مقصد تعمیرات میں کاربن کے زیادہ استعمال کو ختم کرنا اور رفتار میں غیرمعمولی اضافہ کرنا ہے۔ کرسٹ روبوٹکس کے بانی کلائیڈ ویبسٹر کے مطابق، شارلٹ کو اس طرح تیار کیا گیا کہ یہ سب سے چھوٹے ممکنہ آلے کے طور پر دیواروں پر چل کر گھر پرنٹ کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here