33سالہ پاکستانی نوجوان عرفان بٹ فائرنگ سے ہلاک

0
139

بروکلین (پاکستان نیوز)عرفان بٹ کو ہفتے کی شام10بجکر 50منٹ پر اس کے گھر کے پاس اس کی گاڑی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا،واقعہ کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔نیویارک کے مقامی اخبار اے ایم نیویارک کے مطابق عرفان بٹ ، گھر کے پاس مرسیڈیز گاڑی میںدو(مشتبہ ) افراد کے ساتھ موجود تھا۔ گاڑی میں تینوں افراد کی آپس میں بات چیت کے بعد دو افراد گاڑی سے باہر نکلے اور انہوں نے عرفان بٹ پر سیدھی فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مشتبہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 33سالہ عرفان بٹ کے والد کا تعلق گجرات (پاکستان) سے ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here