صرف20 فیصد مسلم شکایات درج کرواتے ہیں

0
114

ورجینیا(پاکستان نیوز)امریکہ میں مسلمانوں کا نفرت آمیز واقعات کا شکار ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے ، ورجینیا یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ،ایشیائی،شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والی20 فیصد مسلم کمیونٹی اپنے ساتھ ہونے والے نفرت آمیز واقعات کی شکایات پولیس کو درج کرواتی ہے ، رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات دیگر مذاہب کی نسبت 20 فیصد زائد ہیں، مصنف جوہرا فرگوسن کے مطابق مسلم کمیونٹی سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ نفرت آمیز واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے تاکہ مساوی معاشرے کی تشکیل کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے ، محققین کو اُمید ہے کہ یہ مطالعہ نسل اور مذہب کے درمیان تعلقات پر روشنی ڈالے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here