نیویارک ٹائمز کے ملازمین کا مہنگائی کیخلاف ہڑتال کا اعلان

0
56

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز کے ایک ہزار سے زائد یونین ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر اخبار کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو وہ 8 دسمبر کو 24گھنٹوں کیلئے ہڑتال کرینگے، یونین کے 1,036 اراکین کے دستخط کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ دن بدن بڑھتی مہنگائی نے جینا دو بھر کر دیا ہے اخبار کی انتظامیہ کو کئی بار کہا گیا کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق ہماری تنخواہیں مرحلہ وار بڑھائیں لیکن انہوں نے سوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں کیا، لہٰذا اب یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تنخواہ و دیگر مراعات کیساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس اور ریٹائرمنٹ کے وعدوں کی تکمیل نہ کی گئی تو ہڑتال ہوگی اور کوئی ملازم نیویارک ٹائمز کے دفاتر اور پرنٹنگ پریس میں کام نہیں کریگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here