ٹرمپ کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد الہان عمر کی لفظی یلغار

0
153

نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم نمائندہ الہان عمر نے کہا ہے کہ ٹرمپ خود کورونا وائرس پھیلا رہے تھے اور اب وہ خود اس کا شکار ہوگئے ہیں ، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میرے والد کی موت بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے ، میں نے چاہتی کہ زندگی میں کسی کو یہ درد برداشت کرنا پڑے ، یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بطور حکمران ہمیں لوگوں کے درد کا احساس ہونا چاہئے لوگوں کی جانیں کس قدر قیمتی ہوتی ہیں ، ٹرمپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خاص اقدامات نہیں کیے اور ان کا اپنا ہی بیان ہے کہ انھوں نے اس معاملے پر امریکی عوام سے جھوٹ بولا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here