پی ٹی آئی امریکہ کے بیرون ملک پاکستانیوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ضروری اقدامات

0
158

 

دوہری شہریت، بزنس اور ٹورزم کی کمیٹیاں بنا دی گئیں، شاہد رانجھا، احسن امتیاز اور خالد نذیرسربراہ کمیٹی مقرر، امجد نواز کی ہدایات پرنوٹیفیکیشن جاری

نیویارک(پاکستان نیوز) پی ٹی آئی امریکہ کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتری اور اپنی حکومت کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اور ضروری اہداف حاصل کرنے کیلئے کمیٹیاں بنا کر ذمہ داریاں دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی امریکہ کے جنرل سیکرٹری ربانی اخون زادہ نے پارٹی صدر امجد نواز کی ہدایات پر مندرجہ ذیل تین کمیٹیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ 1۔ بزنس اینڈ انوسٹمنٹ۔ سربراہ احسن امتیاز (صدر کیلی فورنیا)۔ 2۔ ٹورزم کلچر اینڈ ریلئجیس ہیری ٹیج۔ سربراہ۔ خالد نذیر (صدر واشنگٹن ) 3۔ حقوق برائے دوہری شہریت۔ سربراہ شاہد رضا رانجھا (جنرل سیکرٹری نیویارک)۔ امریکہ میں پارٹی صدر امجد نواز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حال ہی میں بنائی جانیوالی ہ تین مزید کمیٹیاں آنے والے دنوں میں بہت اہم کردار ادا کرینگی۔ جس سے بیرون ملک پاکستانیوں اور پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ دوہری شہریت کمیٹی اپنے تمام تر وسائل کیساتھ یہ کوشش کریگی کہ بیرون ملک مقیم دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی بغیر دوہری شہریت ترک کئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبر بن کر اپنا کردار ادا کر سکیں، شاہد رانجھا جو کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں کو اس کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ٹورزم کمیٹی پاکستان میں ٹورزم کو پروموٹ کرنے کیلئے کام کرے گی جس سے ایک طرف دنیا کے سامنے پاکستان کی مثبت اور خوبصورت تصویر پیش کی جائے گی اور دوسری طرف اس عمل سے ضروری زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اس کیساتھ ساتھ جب یہ کام آگے بڑھے گا تو پاکستان میں بیروزگاری کے خاتمے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس کمیٹی کا انچارج واشنگٹن اسٹیٹ کے صدر جو کہ ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور اس کام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کو اس کمیٹی کا انچارج بنا کر ضروری ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور پی ٹی آئی ممبران کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے میدان میں ضروری تعاون اور معاونت کیلئے بزنس انوسٹمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا سربراہ پی ٹی آئی کیلیفورنیا کے صدر اور نوجوان کامیاب بزنس مین احسن امتیاز کو بنایا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے دیگر اراکین بھی بزنس مین افراد ہونگے جن کے تجربے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائیگی، یہ کمیٹی اپنا ضروری ہوم ورک کرنے کے بعد مختلف پروگرام سامنے لائے گی، پی ٹی آئی امریکہ کے صدر امجد نواز اور جنرل سیکرٹری ربانی اخون زادہ ان کمیٹیوں کو ضروری معاونت اور ہدایات فراہم کرتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here