ملازمتوں میں 2لاکھ 35ہزار کا اضافہ

0
90

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں نئی ملازمتوں میں توقع کے مطابق اضافہ نہیں ہو سکا ہے ، گزشتہ ماہ 2 لاکھ 35 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں ، لیبر مارکیٹ میں نئی ملازمتوں کے حوالے سے تعداد 7 لاکھ 20 ہزار کے قریب بتائی جا رہی تھی جبکہ رواں برس جولائی کی بات کی جائے تو ایک مہینے میں 9 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں ، بے روزگاری کی شرح کی بات کی جائے تو اس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، رواں سال اگست میں بے روزگاروں کی شرح 5.4 فیصد تھی جو کم ہو کر 5.2 کی سطح پر آ گئی ہے ۔ فیڈز کے اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں اب بھی 8.4 ملین لوگ بے روزگار ہیں جوکہ فروری 2020 کے اعدادو شمار سے 5.7 فیصد زائد ہے ، 27 ہفتوں سے زایادہ بے روزگار رہنے والے افراد کی تعداد میں3.2 ملین سے 2 لاکھ 46 ہزار سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے بے روزگار افراد کے لیے امدادی پروگرام جاری ہے جس میں 300 ڈالر ماہانہ اضافی دیئے جا رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے روز مرہ معمولات کو بآسانی انجام دے سکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here