بھارتی نژاد ڈاکٹر کا کرونا فنڈ ز میں جعلسازی کا اعتراف

0
67

نیویارک (پاکستان نیوز)بھارتی نژاد ڈینٹسٹ رنجن راج بنشی نے کرونا فنڈز میں جعلسازی کا اعتراف کر لیا، 46 سالہ ڈاکٹر کے مطابق اس نے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کی ، بیکرز فیلڈ اور سانتا باربرا میں ڈینٹل پریکٹس چلانے والے رنجن راج بنشی نے اپریل 2020 سے فروری 2022 تک سمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) اور یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز (HHS) سے کووڈ ریلیف رقم کی مد میں ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی۔اٹارنی کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں گزشتہ ہفتے کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس رقم کو کرونا کے حوالے سے مخصوص کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرے گا جیسے کہ اس کے اور اس کے عملے کے لیے سہولت کے اخراجات، پے رول اور کیلیفورنیا کے مشرقی ضلع کے لییحفاظتی سازوسامان وغیرہ، مجرم نے عدالت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ سزا سے قبل چوری کردہ رقم واپس کرنے پررضامندی ظاہر کر دی ہے ، مجرم کو 4 دسمبر کو امریکی ڈسٹرکٹ جج اینا ڈی البا کی طرف سے سزا سنائی جائے گی، اور اسے 10 سال قید اور 250,000 ڈالر جرمانے کی زیادہ سے زیادہ قانونی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کیس کو پانڈیمک ریسپانس کانٹیبلٹی کمیٹی (PRAC) فراڈ ٹاسک فورس کے ذریعہ اب تک کی سب سے بڑی تفتیش سمجھا جاتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here