کیئر کاچین میں قرآن پاک کی تلاوت کرنیوالے مسلم کی رہائی کا مطالبہ

0
35

واشنگٹن، ڈی سی(پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR)نے چین میں مسلم شہری کی قرآن پاک کی تلاوت کرنے پر گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ،سنکیانگ میں چینی حکام نے مبینہ طور پر اس شخص کو حراست میں لیا، 56 سالہ کسمان رحیم مسلم شادی میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔ اسے مبینہ طور پر اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب “پولیس کو اس کے گھر سے قرآن ملا تھا۔ 2017 میں، چینی حکام نے مبینہ طور پر سنکیانگ میں عوامی سطح پر قرآن کی تلاوت پر پابندی لگا دی تھی۔اس شخص کی حراست کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ نے سنکیانگ کا اچانک دورہ کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ “اسلام کو مزید گہرائی سے فروغ دیں اور غیر قانونی مذہبی سرگرمیوں کو مثر طریقے سے کنٹرول کریں۔CAIR گورنمنٹ افیئرز کے ڈائریکٹر رابرٹ میک کاو نے کہا کہ کسی کو محض اپنے عقیدے کی تلاوت کرنے یا رکھنے کی وجہ سے حراست میں رکھنا مذہبی آزادی کے بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ہم کلثوم رحیم کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہم مسلم اکثریتی ممالک کی حکومتوں سمیت عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے۔چینی حکومت ایغور مسلمانوں اور دیگر ترک نسلی اقلیتوں کو نسل کشی کی مہم کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔ لاکھوں اویغوروں کو حراستی کیمپوں میں رکھا گیا ہے جہاں مار پیٹ، تشدد اور عصمت دری معمول ہے۔ مزید لاکھوں افراد کو باغات اور چینی کارخانوں میں بطور غلام استعمال کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here