بائیڈن کی فتح، سعودی حکام کیلئے مشکلات میں اضافہ، واشنگٹن پوسٹ

0
245

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ٹرمپ کی شکست دنیا بھر میں آمروں اور اشتعال پسند لیڈرز کیلئے ایک دھچکا ہے، واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ 2016ءمیں الیکشن جیت کر ٹرمپ نے سعودیہ اور مصر کا دورہ کیا، ان کے خطاب سے ہی ان کے آئندہ کے رحجانات کا پتہ چل گیا تھا، اگلی مدت میں وہ انسانی حقوق کے سوالات کی اہمیت کم کرنے والے، جمہوریت سے بالا ہو کر چیمپئن بننے والے اور غیر منتخب طاقتور افراد کےساتھ سہولت محسوس کرنے والے دکھائی دیئے۔ بائیڈن کی جیت پر مبارکباد میں تاخیر کرنےوالے رہنماﺅں میں سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شامل ہیں۔ بائیڈن سعودیہ کے حریف ایران کےساتھ مذاکرات کا آغاز کر سکتے ہیں وہ یمن میں سعودی سربراہی میں جاری جنگ میں امریکی مدد میں بھی کمی لا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here